نبی صلی الله علیہ وسلم نے جانور خصی کرنے سے منع کیا ہے؟ نبی صلی الله علیہ وسلم نے دونبے خصی ذبح کیے ہیں۔ پسندیدہ کام خصی جانور ذبح کرنا ہے۔ اگر جانور کو خصی نہ کریں گے تو گوشت خراب ہو گا۔ اور بدبودار ہوگا۔ (ابو حماد)
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے خصی اور غیر خصی دونوں کی قربانی ثابت ہے 1خصی کرنے کروانے کی ممانعت سے اس کو ( خصی کو) قربانی میں یا دیگر اُمور میں کام میں لانے کی ممانعت نہیں نکلتی ورنہ آپ صلی الله علیہ وسلم خصی کی قربانی نہ دیتے۔ رہا خصی یا غیر خصی کا قربانی میں أفضل ہونا تو اس کا مجھے علم نہیں۔ واللہ اعلم
1 ابو داؤد؍کتاب الضحایا باب ما یستحب من الضحایا ۔مشکوٰۃ؍کتاب الصلاۃ؍باب فی الأضحیۃ؍ الفصل الثانی۔