پہلے دن قربانی کرنا زیادہ ثواب ہے یا چاروں دن میں سے کسی دن بھی قربانی کرنا ثواب میں برابر ہے؟
پہلے دن قربانی کرنا دوسرے تینوں دنوں کی بنسبت ثواب زیادہ ہے ۔ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کافرمان ہے:
(( مَاالْعَمَلُ فِیْ اَیَّامٍ اَفْضَلُ مِنْھَا فِیْ ھٰذِہٖ قَالُوْا وَلَا الْجِھَادُ قَالَ وَلَا الْجِھَادُ اِلاَّ رَجُلٌ خَرَجَ یُخَاطِرُ بِنَفْسِہٖ وَمَالِہٖ فَلَمْ یَرْجِعْ بِشَیْئٍ))1
[’’ کسی اور دن میں عبادت ان دس دنوں میں عبادت کرنے سے افضل نہیں ہے ۔ صحابہ کرامرضوان اللہ علیھم اجمعین نے عرض کیا کہ جہاد بھی نہیں؟ آپ نے فرمایا کہ جہاد بھی نہیں۔ہاں وہ شخص جو اپنی جان اور مال کو خطرے میں ڈالتے ہوئے نکلے اور پھر کوئی چیز واپس نہ لوٹے۔‘‘] ۵؍۱۱؍۱۴۲۵ھ
1 صحیح بخاری؍کتاب العیدین؍باب فضل العمل فی ایام التشریق۔ترمذی؍کتاب الصیام؍باب فی العمل فی ایام العشر۔