سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(650) ایک لڑکے کا نکاح ہوا لیکن رخصتی سے پہلے لڑکا فوت ہو گی

  • 5017
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1410

سوال

(650) ایک لڑکے کا نکاح ہوا لیکن رخصتی سے پہلے لڑکا فوت ہو گی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک لڑکے کا نکاح ہوا لیکن رخصتی سے پہلے لڑکا فوت ہو گیا کیا لڑکی لڑکے کی وراثت کی حقدار ہے اور اگر لڑکی آگے کہیں نکاح کر لیتی ہے تو پھر بھی لڑکی وراثت میں حقدار ہے یا نہیں؟     (ظفر اقبال )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورتِ مسئولہ میں عورت اس فوت ہونے والے کی بیوی ہے کیونکہ نکاح ہو چکا ہے۔ رخصتی خواہ نہیں ہوئی کیونکہ بیوی بننے کے لیے نکاح اسلامی ضروری ہے نہ کہ رخصتی ۔ تو اب یہ بیوی وفات خاوند والی عدت بھی گزارے گی اور فوت ہونے والے خاوند کی وارث بھی بنے گی۔ خواہ اس کا عدت گزارنے کے بعد کہیں آگے نکاح ہو چکا ہے پھر بھی وارث ہے۔                                             ۵؍۱۱؍۱۴۲۰ھ


 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 648

محدث فتویٰ

تبصرے