سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(634) کیا والد اپنی زمین اپنی اولاد کے نام لگوا سکتا ہے؟

  • 5001
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1304

سوال

(634) کیا والد اپنی زمین اپنی اولاد کے نام لگوا سکتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حکومت کے ظالمانہ ٹیکس سے بچنے کے لیے کیا والد اپنی زمین اپنی اولاد کے نام لگوا سکتا ہے جبکہ اولاد میں سے کوئی اعتراض نہ کرے سب کو برابر زمین دی جائے۔   (محمد شکیل ، فورٹ عباس )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی کا ٹیکس سے بچنے کی خاطر یا ویسے ہی کسی اور غرض کی خاطر زمین اپنی اولاد کے نام لگوانا اگر کتاب و سنت کے منافی و خلاف ہے تو یہ نام لگوانا ناجائز ہے اور اگر کتاب و سنت کے موافق ہے منافی و خلاف نہیں تو یہ نام لگوانا درست اور جائز ہے۔ اولاد میں سے کوئی اعتراض کرے یا نہ کرے ۔ کتاب و سنت کی موافقت و مخالفت کا اعتبار ہے اور جائز و ناجائز میں بھی یہی دونوں چیزیں معیار ہیں۔              ۱۲؍۱۰؍۱۴۲۱ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 522

محدث فتویٰ

تبصرے