سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(603) اللہ کے کلام سے دم کر کے اُجرت لینا کیسا ہے؟

  • 4970
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1377

سوال

(603) اللہ کے کلام سے دم کر کے اُجرت لینا کیسا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ کے کلام سے دم کر کے اُجرت لینا کیسا ہے؟      (سجاد الرحمن شاکر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں لے سکتا ہے ۔ صحیح بخاری کی ابو سعید خدری والی حدیث میں دم پر اُجرت کا ذکر ہے۔

[’’ابو سعید خدری  رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک مرتبہ سفر میں ایک جگہ اُترے ہوئے تھے ناگہاں ایک لونڈی آئی اور کہا کہ یہاں کے قبیلہ کے سردار کو سانپ نے کاٹ کھایا ہے ۔ ہمارے آدمی یہاں موجود نہیں آپ میں سے کوئی ایسا ہے کہ دم کر دے؟ ہم میں سے ایک شخص اُٹھ کر اس کے ساتھ ہو لیا ہم نہیں جانتے تھے کہ یہ دم بھی جانتا ہے اس نے وہاں جا کر کچھ پڑھ کر دم کر دیا ۔اللہ کے فضل سے وہ بالکل اچھا ہو گیا۔ تیس بکریاں اس نے دیں اور ہماری مہمانی کے لیے دودھ بھیجا ۔ جب وہ واپس آئے تو ہم نے پوچھا کیا تمہیں دم کا علم تھا ؟ اس نے کہا: میں نے سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا ہے۔ ہم نے کہا: اس آئے ہوئے مال کو ابھی نہ چھیڑو پہلے رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھ لو ۔ مدینہ میں آ کر ہم نے آپ صلی الله علیہ وسلمسے ذکر کیا تو آپ صلی الله علیہ وسلمنے فرمایا: اسے کیسے معلوم ہوا کہ یہ پڑھ کر دم کرنے کی سورت ہے؟ فرمایا: اس مال کے حصے کر لو میرا بھی ایک حصہ نکالنا۔ ‘‘مسلم کی بعض روایتوں میں ہے کہ دم کرنے والے خود ابو سعید خدری  رضی اللہ عنہ تھے۔2]                                                         ۹/۱/۱۴۲۴ھ

2 بخاری/کتاب افضائل القرآن /باب فضل فاتحۃ الکتاب ۔ مسلم کتاب السلام / باب جواز اخذ الاجرۃ علی الرقیۃ۔ ابوداؤد/ کتاب الطب /باب کیف الرقی ۔ترمذی؍کتاب الطب؍باب ما جاء فی اخذ الاجر علی التعویذ

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 501

محدث فتویٰ

تبصرے