طلاق اور فسخ نکاح میں کیا فرق ہے؟
2 فسخ نکاح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (محمد حسین ، کراچی)
1 طلاق صرف خاوند یا اس کا وکیل ہی دے سکتا ہے، جبکہ فسخ نکاح اکثر حکومت یا اس کے وکیل کے اختیار میں ہوتا ہے، پھر فسخ نکاح کی عدت اور طلاق کی عدت میں بھی فرق پایا جاتا ہے۔ نیز بعض طلاقوں کے بعد میں بیوی سے بلا تجدید نکاح و صلح رجوع کرسکتے ہیں۔ جبکہ فسخ نکاح میں ایسا نہیں ہوسکتا۔
2 بعض صورتوں میں درست ہے اور بعض صورتوں میں درست نہیں۔ ۱۷ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۲ھ