سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(552) زنا کرنا یا صرف لڑکی کی طرف دیکھنا کیا یہ دونوں گناہ برابر ہیں؟

  • 4920
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1476

سوال

(552) زنا کرنا یا صرف لڑکی کی طرف دیکھنا کیا یہ دونوں گناہ برابر ہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زنا کرنا یا صرف لڑکی کی طرف دیکھنا کیا یہ دونوں گناہ برابر ہیں۔ کیا چھوٹے گناہ نماز پڑھنے اور قرآن پڑھنے سے معاف ہوجاتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زنا کبیرہ گناہ ہے اور زنا سے کم کم حرکات صغیرہ گناہوں میں شامل ہیں۔ نماز روزہ سے صغیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّاٰتِ ط} [ھود:۱۱۴] [ ’’ یقینا نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں۔‘‘ ] مگر اس اصول کو صغائر کے ارتکاب کا بہانہ بنانا درست نہیں۔ دیکھئے توبہ سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں، لیکن توبہ کو گناہوں کے ارتکاب کا بہانہ نہیں بنایا جاسکتا۔     ۶ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۱ھ

 


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 469

محدث فتویٰ

تبصرے