ایک شخص نے اپنی بیوی سے بالکل حیض ختم ہوجانے کے بعد مجامعت کی۔ ابھی بیوی نے غسل حیض نہیں کیا تھا۔ لہٰذا وہ پریشان ہے غالباً اس بارے حدیث بھی ہے، اور اس شخص کے ذمہ 9,000/ (نوہزار روپے قرضہ بھی ہے۔) لہٰذا اب وہ کیا کرے؟ اس غلطی پر اللہ تعالیٰ سے معافی کرتا ہے۔ جبکہ اس پر (کفارہ) وغیرہ بھی ہے؟
کفارہ دینار یا نصف دینار سونا یا اس کی قیمت ادا کرے۔ یاد رہے دینار +4ماشہ کا ہوتا ہے۔3
3 ابو داؤد ؍ الطہارۃ ؍ باب اتیان الحائض ، ترمذی ؍ الطہارۃ ؍ باب ما جاء فی الکفارۃ فی ذلک