کیا مرد جماع کرتے ہوئے اپنی بیوی سے سب کچھ کرسکتا ہے۔ پستانوں کا چومنا وغیرہ؟
اس سوال کے جواب میں حیاء والی احادیث کی طرف توجہ دلاؤں گا۔ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے دیکھا ایک آدمی دوسرے کو حیاء سے منع کررہا ہے تو آپ صلی الله علیہ وسلمنے فرمایا: (( دَعْہُ فَإِنَّ الْحَیَائَ مِنَ الْاِیْمَان ))1 [’’چھوڑ دو اسے بے شک حیا ایمان سے ہے۔‘‘] اور ایک اور حدیث میں ہے: (( وَالْحَیَائُ شُعْبَۃٌ مِنَ الْاِیْمَانِ )) نیز ایک اور حدیث میں ہے: (( إِنَّ اللّٰہَ حَیِيٌ کَرِیْمٌ )) 2[’’ بلاشبہ اللہ تعالیٰ حیا والا عزت والا ہے۔‘‘] الخ۔ ۲ ؍ ۳ ؍ ۱۴۲۱ھ
1 بخاری ؍ کتاب الإیمان ؍ باب الحیاء من الایمان
2 ترمذی ، ابواب الدعاء ؍ باب:۱۱۸، ابو داؤد ؍ کتاب الصلاۃ ؍ باب الدعاء ، ابن ماجہ ؍ کتاب الدعاء باب رفع الیدین فی الدعاء