سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(531) ایک لڑکی زبردستی کسی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے

  • 4899
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1910

سوال

(531) ایک لڑکی زبردستی کسی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک لڑکی کسی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے جبکہ والدین خوش نہیں ہیں وہ کسی اور دیندار لڑکے سے اس کی شادی کرنا چاہتے ہیں لڑکی زبردستی اپنے ماں باپ کو منوالیتی ہے ، ایسی صورت میں یہ نکاح درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو امور نکاح کے لیے ضروری ہیں اور ان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا ان میں مندرجہ ذیل دو امر بھی شامل ہیں:

 1       لڑکی کے ولی کی بقائمیٔ ہوش و حواس بلاجبر و اکراہ اجازت و رضا چنانچہ اس کے اثبات کے لیے صحیح بخاری ، صحیح مسلم اور دیگر کتب میں احادیث موجود ہیں۔

 2       لڑکی کی بقائمیٔ ہوش و حواس بلاجبر و اکراہ اجازت و رضا، چنانچہ اس کے اثبات میں بھی صحاح ستہ اور دیگر کتب میں احادیث بکثرت پائی جاتی ہیں۔                                       ۲۳ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۲ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 460

محدث فتویٰ

تبصرے