سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(523) کیا اکرم اور مریم کی شادی ہو سکتی ہے؟

  • 4891
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1157

سوال

(523) کیا اکرم اور مریم کی شادی ہو سکتی ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عمران کی دو شادیاں ہوئیں۔ عمران کی پہلی بیوی سے ایک لڑکی اس کا نام شازیہ ہے ۔ عمران کی دوسری بیوی سے ایک لڑکی اس کا نام مریم ہے۔ پھر شازیہ کی شادی ہوگئی۔ اس سے ایک لڑکا اکرم پیدا ہوا۔

          کیا اکرم اور مریم کی شادی ہوسکتی ہے؟               (ڈاکٹر اشفاق احمد ، جھبراں)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورتِ مسئولہ میں مریم اکرم کی علاتی خالہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَخَالَاتُکُمْ ط} [النسائ:۴؍۲۳] ’’تمہاری خالائیں تم پر حرام ہیں۔‘‘ یہ لفظ خالات عام ہے، خالہ عینی، علاتی اور اخیافی تینوں کو شامل ہے۔ لہٰذا اکرم کا مریم کے ساتھ نکاح ناجائز ہے۔ واللہ اعلم۔              ۲۰ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۱ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 455

محدث فتویٰ

تبصرے