سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(518) سعودیہ سے آبِ زم زم لانا بدعت ہے؟

  • 4886
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1025

سوال

(518) سعودیہ سے آبِ زم زم لانا بدعت ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سعودیہ سے آبِ زم زم لانا بدعت ہے، کیونکہ میں نے سنا ہے یہ بدعت ہے؟        (قاسم بن سرور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کوئی دلیل نہیں۔ یاد پڑتا ہے غالباً مناسک الحج والعمرۃ میں شیخ ألبانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے حدیث ذکر فرمائی ہے کہ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم مدینہ واپس جاتے وقت آبِ زمزم ساتھ لے گئے تھے۔

[ ’’ عائشہ  رضی اللہ عنہما آبِ زمزم اپنے ساتھ (مدینہ) لے جاتی تھیں اور فرماتی تھیں رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم بھی زمزم کا پانی اپنے ساتھ لے جاتے تھے۔‘‘ ]1                                                ۱۳ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 451

محدث فتویٰ

تبصرے