سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(513) حج یا عمرے کی نیت سے جانے والے احرام کہاں سے باندھیں؟

  • 4881
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2140

سوال

(513) حج یا عمرے کی نیت سے جانے والے احرام کہاں سے باندھیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حج یا عمرے کی نیت سے جانے والے احرام کہاں سے باندھیں؟ کیا وہ ایئر پورٹ سے یا گھر سے باندھ لیں۔ پاکستانی جہاز یمن کے راستے سے جاتا ہے اور وہاں میقات یلملم آتا ہے۔ ہمارے کچھ احباب اسی طرح چلے جاتے ہیں اور مکہ پہنچ کر غسل وغیرہ کرکے مسجد عائشہؓ سے احرام باندھتے ہیں۔ کیا انہیں یلملم سے پہلے نہیں باندھنا چاہیے تھا؟ کیا یہ درست ہے؟ اور دوسری بات یہ ہے کہ وہ وہاں جاکر ایک عمرہ کرکے پھر مسجد عائشہ  رضی اللہ عنہما پہنچ کر دوبارہ احرام باندھ کر دوسرا عمرہ کرتے ہیں۔ اسی طرح بعض اوقات ۱۰ ، ۱۰ عمرے کرتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟           (محمد افراہیم، آزاد کشمیر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پاکستان کا میقات یلملم ہے بہتر ہے ، جہاز ہوائی ہو تو اس میں سوار ہوتے وقت احرام کی دونوں چادریں پہن لے اورجب جہاز کے مطار پر اترنے میں بیس تیس منٹ باقی رہ جائیں تو تلبیہ کہنا شروع کردے، کیونکہ اس وقت جہاز یلملم کے بالکل قریب ہوتا ہے۔ حج یا عمرے کی غرض سے جارہا ہو تو میقات سے احرام باندھے بغیر نہیں گزرسکتا۔ مکہ معظمہ پہنچ کر متعدد عمرے کرسکتا ہے جس مقام پر ٹھہرا ہو وہاں سے بھی ایسا آدمی احرام باندھ لے یا مسجد عائشہ  رضی اللہ عنہما سے یا حل کے کسی اور مقام سے احرام باندھ لے ، سب صورتیں شرعاً درست ہیں۔                                                                            ۱۳ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 448

محدث فتویٰ

تبصرے