سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(489) کیا شوال کے 6 روزے عید کے فوراً بعد رکھے جائیں؟

  • 4857
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1024

سوال

(489) کیا شوال کے 6 روزے عید کے فوراً بعد رکھے جائیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شوال کے 6 روزے عید کے فوراً بعد رکھے جائیں یا جب دل کرے اور کیا اکٹھے رکھے جائیں یا چھوڑ کر؟                         (محمد امجد ، میر پور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بہتر ہے اکٹھے اور متصل رکھے، اگر منفصل اور وقفے وقفے بعد رکھ لے تو بھی حدیث میں مذکور اجر و ثواب کا مستحق ٹھہرے گا۔ البتہ ان کو شوال میں رکھنا ضروری ہے۔

[رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس نے رمضان کے روزے رکھے ، اس کے بعد شوال کے چھ (نفلی) روزے رکھے تو یہ پورے زمانے کے روزے رکھنے کی مانند ہے۔‘‘ 2

2 صحیح مسلم ؍ کتاب الصیام ؍ باب استحباب صوم ستۃ ایام من شوال اتباعا لرمضان ، حدیث:۱۱۶۴

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 421

محدث فتویٰ

تبصرے