سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(484) ایک آدمی پاکستان میں مقیم ہے..الخ

  • 4852
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1048

سوال

(484) ایک آدمی پاکستان میں مقیم ہے..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی پاکستان میں مقیم ہے ، وہ رمضان کے کچھ روزے پاکستان میں رکھتا ہے ، پھر وہ سعودی عرب چلا جاتا ہے جب اس آدمی کے روزے اٹھائیس ہوتے ہیں تو وہاں عید کا چاند نظر آجاتا ہے ۔ کیا اس طرح اس کے رمضان کے روزے پورے ہوگئے یا ایک روزہ اور رکھنا پڑے گا؟        (محمد یونس شاکر، نوشہرہ ورکاں)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انتقال مکان سے روزے اٹھائیس ہونے کی صورت میں دیکھا جائے ، رمضان اس سال انتیس کا ہے تو ایک روزہ اور تیس کا ہے تو دو روزے اور رکھے، کیونکہ ماہِ رمضان کے روزے فرض ہیں اور ماہِ رمضان کبھی انتیس اور کبھی تیس کا ہوتا ہے، اٹھائیس کا نہیں ہوتا۔

[ (( عَنِ ابْنِ عُمَرَ  رضی الله عنہ عَنِ النَّبِیِّ  صلی الله علیہ وسلم اَنَّہٗ قَالَ إِنَّا اُمَّۃٌ اُمِّیَّۃٌ لاَ نَکتُبُ وَلاَ نَحْسِبُ الشَّھْرُ ھٰکَذَا وَھٰکَذَا یَعْنِیْ مَرَّۃً تِسْعَۃً وَعِشْرِیْنَ وَمَرَّۃً ثَلاَثِیْنَ )) 

ابن عمر  رضی الله عنہ سے ہے کہ نبی کریم  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ہم ایک امی قوم ہیں، نہ لکھنا جانتے ہیں نہ حساب کرنا۔ مہینہ یوں ہے اور یوں ہے آپ کی مراد ایک مرتبہ انتیس (دنوں سے) تھی اور ایک مرتبہ تیس سے۔ (آپؐ نے دسوں انگلیوں سے تین باربتلایا۔) ]                                              ۲۴ ؍ ۱۲ ؍ ۱۴۲۱ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 417

محدث فتویٰ

تبصرے