سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(468) مال مستفادمیں حق مؤقف کیا ہے ؟

  • 4836
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1900

سوال

(468) مال مستفادمیں حق مؤقف کیا ہے ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مال مستفادمیں حق مؤقف کیا ہے ؟ اس کی زکوٰۃ کس طرح ہو گی؟

(۲)…مال مستفاد کی عربی اور اُردو میں تعریف تحریر فرمائیں اور ساتھ ہی تفصیل۔ 

(محمد یٰسین ، مدرس ابو ہریرہ اکیڈمی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مال مستفاد میں حق موقف ہے کہ اگر وہ پہلے صاحب نصاب ہے تو مال مستفاد کو نصاب میں ملا کر زکوٰۃ ادا کر لے اور اگر مال مستفاد آنے سے صاحب نصاب بنا ہے تو مال مستفاد کے آنے کی تاریخ سے سال بعد زکوٰۃ ادا کرے۔

(۲)… ما استفادہ الرجل أثنا ء السنۃ من المیراث أوالھبۃ أو غیر ذلک۔

جس مال کو انسان دورانِ سال میراث ہبہ وغیرہ سے حاصل کرتا ہے وہ مال مستفاد ہے ۔  ۲۳؍۶؍۱۴۲۳ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 407

محدث فتویٰ

تبصرے