سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(450) قبر پر جاکر کس طرف منہ کرکے دعا کرنی چاہیے؟

  • 4818
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 724

سوال

(450) قبر پر جاکر کس طرف منہ کرکے دعا کرنی چاہیے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبر پر جاکر کس طرف منہ کرکے دعا کرنی چاہیے، یا جہاں بھی ہے وہیں کرتا رہے، اپنے والدین اور جو جو بھی فوت شدہ گان ان کے لیے؟                 (حامد رشید ، لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبلہ رخ ہوکر دعا کرے توبہتر ہے، ویسے جس طرف بھی منہ کرکے دعاء کرے درست ہے۔ { فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ ط}

[’’ تم جدھر بھی منہ کرو ، ادھر ہی اللہ کا چہرہ  ہے۔‘‘ [البقرۃ:۱۱۵]]     ۲۹ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 374

محدث فتویٰ

تبصرے