سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(444) کیا شہید کا جنازہ پڑھنے کا ثبوت کتاب و سنت سے ملتا ہے؟

  • 4812
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 774

سوال

(444) کیا شہید کا جنازہ پڑھنے کا ثبوت کتاب و سنت سے ملتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شہید کا جنازہ پڑھنے کا ثبوت کتاب و سنت سے ملتا ہے؟         (ماسٹر سیف اللہ خالد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شہید مسلم ہے اور رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے اتباع جنازہ مسلم کا مسلم پر حق ہے تو شہید کا جنازہ ثابت ہے۔

[’’ ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے سنا ہے کہ مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں۔ سلام کا جواب دینا۔ مریض کی عیادت کرنا۔ جنازے کے ساتھ چلنا۔ دعوت قبول کرنا اور چھینک پر (اس کے الحمد للّٰہ کے جواب میں) یرحمک اللہ کہنا۔ ‘‘ 2                                    ۷ ؍ ۲ ؍ ۱۴۲۳ھ

2 بخاری ؍ کتاب الجنائز ؍ باب الأمر باتباع الجنائز ، مسلم ؍ کتاب السلام ؍ باب من حق المسلم علی المسلم (ردالسلام)

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 368

محدث فتویٰ

تبصرے