جمعہ کی شب یا جمعہ کے دن یا رمضان المبارک میں فوت ہونے والے آدمی کی کیا فضیلت ہے؟
صاحب مشکاۃ لکھتے ہیں: (( وَعَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی الله علیہ وسلم: مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَمُوتُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، أَوْ لَیْلَۃَ الجُمُعَۃِ إِلاَّ وَقَاہُ اللّٰہُ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ[’’عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ نہیں کوئی مسلمان فوت ہوتا، جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات، مگر بچائے گا اس کو اللہ تعالیٰ قبر کے فتنہ سے۔‘‘ ] رواہ أحمد ، والترمذی ، وقال: ھٰذا حدیثٌ غریب ، ولیس إسنادہ بمتصل )) 2
شیخ البانی … رحمہ الله … تعلیق مشکاۃ میں لکھتے ہیں: (( لکن رواہ الطبرانی موصولا کما فی الفیض، ولہ طریق أخری فی المسند (۲؍۱۷۶ ـ ۲۲۰) وإسنادہ حسن أو صحیح بما قبلہ ۱ھ واللّٰہ أعلم۔ )) رمضان میں فوت ہونے والے کی فضیلت میں مجھے فی الحال کوئی حدیث معلوم نہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
2کتاب الصلاۃ باب الجمعۃ الفصل الثالث