سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(427) جو جنت البقیع میں دفن ہو ، اس کی کیا فضیلت ہے؟

  • 4795
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2600

سوال

(427) جو جنت البقیع میں دفن ہو ، اس کی کیا فضیلت ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو جنت البقیع میں دفن ہو ، اس کی کیا فضیلت ہے ، کیا وہ جنتی ہے؟           (محمد افراہیم)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو فضیلت بھی ہو ، وہ اہل ایمان کے ساتھ ہی مخصوص ہے، ورنہ اہل نفاق اور اہل کفر بھی تو مقبرۃ البقیع میں مدفون ہیں۔ پھر مقبرۃ البقیع کا نام جنت البقیع کسی حدیث یا کسی آیت میں وارد نہیں ہوا۔ [ ’’رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص مدینہ منورہ میں فوت ہو گا میں اس کی شفاعت کر وں گا۔‘‘]1            ۱۳ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ھ

1 ترمذی؍ابواب المناقب؍باب ما جاء فی فضل المدینۃ۔ ابن ماجہ ؍کتاب المنا سک؍باب فضل المدینۃ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 357

محدث فتویٰ

تبصرے