سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(422) اشراق کی نماز باقاعدگی سے پڑھیں یا کبھی کبھی اور رکعتیں کتنی ہیں؟

  • 4790
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1040

سوال

(422) اشراق کی نماز باقاعدگی سے پڑھیں یا کبھی کبھی اور رکعتیں کتنی ہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

:… اشراق کی نماز باقاعدگی سے پڑھیں یا کبھی کبھی اور رکعتیں کتنی ہیں؟     (عبدالرؤف ، گجرات)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

باقاعدہ اور ہمیشہ پڑھنا افضل ہے۔ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: (( أَحَبُّ الأَعْمَالِ اِلَی اللّٰہِ اَدْوَمُھَا وَاِنْ قَلَّ )) [’’ اللہ کو وہ عمل محبوب ہے جو ہمیشہ کیا جائے ، اگرچہ وہ تھوڑا ہو۔‘‘1 تعداد رکعت دو ہے۔ اشراق کی رکعتیں دو ، چار یا آٹھ ہیں۔ [ابو داؤد ؍ التطوع ؍ ترمذی ؍الوتر]جب سورج طلوع ہوکر ایک نیزے کے برابر بلند ہوجائے تو وہ نماز اشراق کا وقت ہوتا ہے۔]

 رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ

1 متفق علیہ ، بحوالہ مشکوٰۃ کتاب الصلاۃ ؍ باب القصد فی العمل  ، مسلم ؍ صلاۃ المسافرین ؍ باب استحباب ، صلاۃ الضُحٰی وإن أقلھا رکعتان

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 354

محدث فتویٰ

تبصرے