اگر بلا عذر یا باعذر عید کی نماز مسجد میں پڑھی جائے تو تحیۃ المسجد (دو رکعتیں) نماز عید سے پہلے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ (ماسٹر عبدالرؤف)
بے عذر یا باعذر عید کی نماز مسجد میں پڑھنا رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے ثابت نہیں، البتہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان و حکم: (( إِذَا دَخَلَ أحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یَجْلِسَ )) 2 [ ’’ جب تم مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھا کرو۔‘‘] ثابت اور صحیح بخاری میں موجود ہے۔
۲۹ ؍ ۱۲ ؍ ۱۴۲۳ھ
2 بخاری ؍ کتاب الصلاۃ ؍ باب اذا دخل المسجد فلیرکع رکعتین ، مسلم ؍ صلاۃ المسافرین ؍ باب استحباب تحیۃ المسجد برکعتین