سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

شادیوں کے متعلق حدیث کی تحقیق

  • 478
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 866

سوال

شادیوں کے متعلق حدیث کی تحقیق

سوال: شادیوں کے متعلق اس حدیث کی صحت کے بارے معلومات درکار ہیں جو اس ویب سائٹ پر ہے  ‫‏چار چار شاد یاں‏ | Facebook‬

جواب: یہ سیدنا ابن عباس﷜ کا فرمان ہے۔ اس قول کے الفاظ کچھ یوں ہیں:

1 - قال لي ابن عباس : تزوج فإن خيرنا كان أكثرنا نساء صلى الله عليه وسلم
الراوي: سعيد بن جبير المحدث: أحمد شاكر - المصدر: مسند أحمد - الصفحة أو الرقم: 5/171
خلاصة حكم المحدث: إسناده صحيح
کہ ’’امام سعید بن جبیر﷫ فرماتے ہیں کہ مجھ سے سیدنا عبد اللہ بن عباس﷜ نے کہا : شادی کرو کیونکہ ہم میں سے سب سے بہترین ( یعنی اللہ کے رسولﷺ) سب سے زیادہ بیویوں والے تھے۔‘‘

اس روایت کی سند صحیح ہے۔

تبصرے