سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(410) نماز عید کا مکمل طریقہ کیا ہے؟

  • 4778
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 686

سوال

(410) نماز عید کا مکمل طریقہ کیا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز عید کا مکمل طریقہ کیا ہے؟            (محمد شکیل ، فورٹ عباس)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز عید عام نماز کی طرح دو رکعت نماز ہے۔ صرف اتنی چیز ہے کہ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم پہلی رکعت میں قراء ت سے پہلے سات اور دوسری رکعت میں قراء ت سے پہلے پانچ تکبیریں کہا کرتے تھے۔

          اور پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۃ الأعلیٰ اور دوسری رکعت میں { ھَلْ اَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ} پڑھا کرتے تھے۔

          اور کبھی پہلی رکعت میں { قٓ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِ }اور دوسری رکعت میں { اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقُّ الْقَمَرُ}تلاوت فرمایا کرتے تھے۔

          تفصیل کے لیے دیکھیں: ’’ کتاب القول السدید فی تکبیرات العید از مولانا عبدالرحمٰن صاحب محدث مبارکپوری صاحب تحفۃ الاَحوذی‘‘    ۱۲؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 347

محدث فتویٰ

تبصرے