سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(407) کمزوری یا بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر خطبہ جمعہ دیا جاسکتا ہے؟

  • 4775
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 703

سوال

(407) کمزوری یا بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر خطبہ جمعہ دیا جاسکتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کمزوری یا بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر خطبہ جمعہ دیا جاسکتا ہے؟       (محمد سلیم بٹ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خطیب میں کھڑا ہونے کی استطاعت نہیں تو خطبہ ٔجمعہ بیٹھ کر بھی دے سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلاَّ وُسْعَھَا }دیکھئے نماز میں قیام فرض ہے ، مگر قیام کی استطاعت نہیں، تو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔                                          ۱۵ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 346

محدث فتویٰ

تبصرے