سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(403) عورت کے لیے جمعۃ المبارک کی نماز پڑھنا جائز نہیں؟

  • 4771
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 638

سوال

(403) عورت کے لیے جمعۃ المبارک کی نماز پڑھنا جائز نہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگوں نے کہا ہے کہ عورت کے لیے جمعۃ المبارک کی نماز پڑھنا جائز نہیں۔ اگر عیدگاہ بھی دور ہو اور انتظام بھی نہ ہوسکتا ہو اس صورت میں عیدین کی نماز عورت مسجد میں یا گھر میں پڑھ سکتی ہے کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر چھوٹا بڑا عالم جانتا ہے کہ عورتیں عید کی نماز رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کے دور میں عیدگاہ میں رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کی امامت میں ادا کیا کرتی تھیں۔ 1اس لیے رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کے طریقہ کو اپنانا ہر اہل حدیث اور ہر اہل سنت کا کام ہے۔ { لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ أُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ}[الاحزاب: ۳۳؍ ۲۱] ’’ یقینا تمہارے لیے رسول اللہ ( صلی الله علیہ وسلم) میں عمدہ نمونہ ہے۔‘‘

          عورت کے لیے جمعہ پڑھنا درست ہے، البتہ جمعہ عورت پر واجب و فرض نہیں۔ 2       ۸ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۱ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 342

محدث فتویٰ

تبصرے