سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(400) جمعہ کی نماز جماعت سے نہ پڑھ سکے تو کیا وہ اکیلا جمعہ..الخ

  • 4768
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1047

سوال

(400) جمعہ کی نماز جماعت سے نہ پڑھ سکے تو کیا وہ اکیلا جمعہ..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کوئی آدمی جمعہ کی نماز جماعت سے نہ پڑھ سکے تو کیا وہ اکیلا جمعہ کی نماز پڑھے گا یا ظہر کی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت میں ظہر کی نماز ادا کی جائے گی ، اگر اس صورت میں جمعہ ہی پڑھے تو جمعہ نہ پڑھ سکنے کا کیا معنی؟ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ جس نے ایک رکعت پالی ، اس نے نماز پالی۔‘‘ تو اس کا تقاضا ہے کہ کم از کم ایک رکعت امام کے ساتھ پڑھ لے ، تو نمازِ جمعہ ورنہ نمازِ جمعہ نہیں اور معلوم ہے ہر دن رات میں پانچ نمازیں ہیں، جب پانچویں نماز جمعہ نہ بن سکی تو ظہر ہی پانچویں ہوگی۔ واللہ اعلم۔      


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 341

محدث فتویٰ

تبصرے