کیا آٹھ تراویح پڑھنا کوئی اس کو درست کہتا ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے آٹھ ہی ثابت ہیں۔ حنفیوں میں سے کوئی اس کی تصدیق کرتا ہے؟
صلاۃ اللیل ؍ قیام اللیل؍ تہجد ؍ صلاۃ الوتر اور تراویح قیام رمضان اور صلاۃ رمضان ایک ہی نماز کے متعدد نام ہیں۔ افتتاحی دو رکعات اور وتر کے بعد والی دو رکعات نکال کر رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم رمضان وغیر رمضان میں گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔ مولانا انور شاہ صاحب کشمیری محدث حنفی رحمہ اللہ تعالیٰ کا قول ’’ العرف الشذی ‘‘میں موجود ہے:
(( لا مناص من تسلیم أن تراویحہ علیہ السلام کانت ثمانی رکعات ولم یثبت فی روایۃ من الروایات أنہ علیہ السلام صلی التہجد والتراویح علی حدۃ فی رمضان ))
[’’ اور یہ بات تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی تراویح آٹھ رکعات تھیں اور روایات میں سے کسی ایک روایت میں ثابت نہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے رمضان میں تراویح اور تہجد الگ الگ پڑھی ہو۔‘‘]1
1 العرفُ الشذی علی ترمذی ، ص:۱۶۶ ، الجلد الاول ، مطبوعہ کراچی