سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(389) یا لیلۃ القدر کو پانے کے لیے ، اس کا ثواب حاصل کرنے..الخ

  • 4757
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1087

سوال

(389) یا لیلۃ القدر کو پانے کے لیے ، اس کا ثواب حاصل کرنے..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی تمام طاق راتوں میں نمازِ تراویح پڑھ کر سو گیا تو کیا اس نے لیلۃ القدر کو پا لیا ، یعنی لیلۃ القدر کا ثواب پا لیا یا نہیں؟

نمبر۲:…کیا لیلۃ القدر کو پانے کے لیے ، اس کا ثواب حاصل کرنے کے لیے تمام رات جاگنا شرط ہے؟

نمبر۳:… ایک حدیث ہے کہ جس نے رمضان المبارک کا قیام کیا ثواب کی نیت سے اس کے تمام گناہ اگلے اور پچھلے معاف کر دیے جاتے ہیں۔ اس حدیث میں قیام سے کیا مراد ہے؟(انسپکٹر عبدالغفور، شاہدرہ اسٹیشن، لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں1 ہاں ا س نے لیلۃ القدر کے کچھ حصہ کا قیام کر لیا یا کچھ حصہ پا لیا ، رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((   مَنْ قَامَ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ)) 1 [’’جس نے لیلۃ القدر کا قیام کیا ۔‘‘]پھر اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَھْرٍ}[القدر:۳][’’شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔‘‘ ] ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ((  کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی الله علیہ وسلم إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ شَدَّ مِئْزَرَہُ ، وَأَحْیَا لَیْلَہٗ ، وَأَیْقَظَ أَھْلَہٗ )) 2 [’’ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت کے لیے کمر بستہ ہو جاتے ، شب بیداری فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار رکھتے تھے۔‘‘]

نمبر۲:… جواب نمبر ۱ پڑھ لیں اس میں اس کا جواب بھی آ چکا ہے وہی دیکھ لیں۔

نمبر۳:… صلاۃ اللیل ہی  مراد ہے۔

1 صحیح بخاری؍کتاب فضل لیلۃ القدر؍باب فضل لیلۃ القدر

2 صحیح بخاری؍کتاب فضل لیلۃ القدر ؍باب العمل فی العشر الأواخر من رمضان

 

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 300

محدث فتویٰ

تبصرے