سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(296) نماز کے بارے اگر آ پ ایک درس لکھ دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔

  • 4727
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 912

سوال

(296) نماز کے بارے اگر آ پ ایک درس لکھ دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کے بارے اگر آ پ ایک درس لکھ دیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((اَلَّذِیْ تَفُوْتُہٗ صَلَاۃُ الْعَصْرِ فَکَأَنَّمَا وُ تِرَ اَھْلُہٗ وَمَالُہٗ)) 1 [’’جس شخص سے نماز عصر فوت ہو گئی گویا اس کا سب گھر بار مال و اسباب لٹ گیا۔‘‘]اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : {حَافِظُوْا عَلَی الصَّلوَاتِ} الآیہ۔[البقرہ:۲۳۸] [’’اپنی سب نمازوں کی حفاظت کرو۔‘‘] اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {فَخَلَفَ مِنْ م بَعْدِھِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاۃَ وَاتَّبَعُوا الشَّھَوَاتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا} [مریم:۵۹][’’پھر ان کے بعد ان کی نالائق اولاد ان کی جانشین بنی جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشات کے پیچھے لگ گئے وہ عنقریب دوزخ کے انجام سے دوچار ہوں گے۔‘‘] اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ الَّذِیْنَ ھُمْ عَنْ صَلَاتِھِمْ سَاھُوْنَ} [الماعون:۴۔۵][’’ پھر ایسے نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے جو اپنی نماز سے غافل رہتے ہیں۔‘‘]اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَالَّذِیْنَ ھُمْ عَلیٰ صَلَوٰتِھِمْ یُحَافِظُوْنَ} [المؤمنون:۹][’’ اور جو اپنی نمازوں پر محافظت کرتے ہیں۔‘‘]رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((وَمَنْ لَمْ یُحَافِظْ عَلَیْھَا کَانَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَعَ فِرْعَوْنَ وَھَامَانَ وَ قَارُوْنَ وَأُبیِّ بنِ خَلْفٍ))2 [’’ جو نماز کی حفاظت نہ کرے گا وہ قیامت کے دن قارون، فرعون و ھامان اور أبی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔‘‘]   

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 صحیح البخاریکتاب مواقیت الصلاۃ ؍باب من فاتتہ العصر                            2 مشکوٰۃ؍کتاب الصلاۃ؍الفصل الثالث

 

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04

تبصرے