اگر بندہ سفر میں ہے تو اس کو سفر میں ظہر اور عصر کی اذان ہوتی ہے ، وہ یہ دونوں نمازیں ادا نہیں کرسکتا۔ کسی مجبوری کی وجہ سے تو وہ جب گھر پہنچے گا تو کیا وہ سفر کی دو دو رکعت نماز ادا کرے گا یا وہ پوری نماز پڑھے گا؟
پوری پڑھے گا ، کیونکہ وہ دورانِ سفر نہیں اور قصر دورانِ سفر ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { وَإذَا ضَرَبْتُمْ فِی الْاَرْضِ فَلَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلاَۃِ }[النسائ: ۱۰۱][ ’’ اور جب تم زمین میں سفر کرو تو تمہارے لیے نماز مختصر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔‘‘ ] ۱۵ ؍ ۱۲ ؍ ۱۴۲۳ھ