لڑکا شادی کے بعد علیحدہ ہوجائے اور اپنے والدین کو ملنے جائے تو کیا وہ قصر نماز پڑھ سکتا ہے؟
مسافر ہے تو قصر پڑھ سکتا ہے، مگر یہ کہ اس نے چار دن سے زیادہ قیام کا ارادہ بنالیا ہو، تو پھر وہاں پہنچتے ہی پوری پڑھے۔ تردد کی صورت ہو تو انیس بیس دن تک قصر کرسکتا ہے۔ ۱۰ ؍ ۳ ؍ ۱۴۲۲ھ