عصر کے بعد نوافل پڑھنا کیسا ہے؟ یعنی سببی بھی نہ ہوں۔ مطلقاً نفلی نماز کا حکم بالتفصیل ذکر فرمائیں؟
صحیح بخاری ، باب مایصلی بعد العصر الخ میں ہے: ’’ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم عصر کے بعد دو رکعات پڑھا کرتے تھے۔‘‘ تو ان دو رکعات ، قضاء فوائت اور سببی نماز کے علاوہ نماز نفل عصر کے بعد ممنوع ہے۔ واللہ اعلم ۔
[سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلمنے فرمایا: ’’عصر کے بعد نماز نہ پڑھو، مگر یہ کہ سورج بلند ہو۔‘‘]1اس حدیث سے ظاہر ہے کہ عصر کے بعد نماز کی ممانعت مطلق نہیں ہے۔ ۲۱ ؍ ۳ ؍ ۱۴۲۴ھ