جمعرات کو نماز مغرب میں سورۂ کافرون ، سورۂ اخلاص والی حدیث کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے اور وہ مغرب کی نماز میں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ (حافظ خالد محمود، رینالہ خورد)
یہ دو سورتیں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نمازِ مغرب کے بعد والی دو سنتوں 2 اور فجر کی سنتوں میں پڑھا کرتے تھے۔[آپ صلی الله علیہ وسلمفجر کی سنتوں کی پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھتے۔]3 جمعرات کو مغرب کے فرضوں میں ان کا پڑھنا رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ جو روایت پیش کی جاتی ہے وہ معلول ہے۔ ۸ ؍ ۹ ؍ ۱۴۲۳ھ
3 مسلم ؍ صلاۃ المسافرین ؍ باب استحباب رکعتی سنۃ الفجر