سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(260) تشہد میں شہادت کی اُنگلی کو کس و قت حرکت دی جائے؟

  • 4691
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1071

سوال

(260) تشہد میں شہادت کی اُنگلی کو کس و قت حرکت دی جائے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تشہد میں شہادت کی اُنگلی کو کس و قت حرکت دی جائے ۔ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہ اِلاَّ اللّٰہُ پر یا جیسے ہی التحیات شروع کریں۔        (حافظ محمد فاروق تبسم)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تشھد بیٹھتے التحیات شروع کرتے ہی اُنگلی اُٹھا لے کیونکہ حدیث میں آیا ہے: (( إِذَا جَلَسَ لِلتَّشْھُّدِ رَفَعَ اِصْبَعَہُ السبابۃ)) 1[’’ جب آپ تشھد کے لیے بیٹھتے تو شہادت کی اُنگلی اُٹھاتے۔‘‘] اور نحو ذلک من الألفاظ، إِلاَّ اللّٰہُ پر اُنگلی اُٹھانے کی کوئی آیت یا صحیح حدیث مجھے معلوم نہیں۔      ۲؍۳؍۱۴۲۱ھ

1 مسلم؍المساجد؍باب صفۃ الجلوس  فی الصلاۃ

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04

تبصرے