تشہد میں بائیں بازو کو تان کر رکھنا اور دائیں میں خم رکھنا کیسا ہے؟ مندرجہ بالا سوالات کا جواب دیں اور عنداللہ ماجود ہوں۔ (محمد ہاشم یزمانی)
بحوالہ ابی داؤد اور دارمی مشکاۃ میں ہے: (( عن وائل بن حجر عن رسول اللّٰہ صلی الله علیہ وسلم قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ ، فَافْتَرَشَ رِجْلَہُ الْیُسْرٰی وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُسْرٰی عَلٰی فَخِذِہِ الْیُسْرٰی وَحَدَّ مِرْفَقَہُ الْیُمْنٰی عَلٰی فَخِذِہِ الْیُمْنٰی )) [الحدیث، باب التشہد ؍ الفصل الثانی]1 [ ’’ وائل رضی اللہ عنہ نے کہا پھر آپؐ بیٹھ گئے تو بایاں پاؤں بچھالیا اور بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا اور دائیں کہنی کو دائیں ران سے اٹھا کر رکھا۔‘‘] ۲۹ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ
1 ابو داود ؍ کتاب الصلاۃ ؍ باب کیف الجلوس فی التشہد