تورک کرنے کا صحیح طریقہ بتائیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم جب بیمار ہوئے تو اس وقت تورک کرتے تھے؟ (شاہد سلیم ، لاہور)
تورک کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ نمازی آخری قعدہ میں اپنے دائیں قدم کو کھڑا کرلے اور بائیں قدم کو دائیں پنڈلی کے نیچے سے نکال کر زمین پر بیٹھ جائے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ: ’’ نبی صلی الله علیہ وسلم جب بیمار ہوگئے تو اس وقت تورک کرتے تھے۔‘‘ ان لوگوں سے ان کے اس دعویٰ کی دلیل طلب فرمائیں، مجھے تو کوئی ایسی بات معلوم نہیں۔ ۶ ؍ ۶ ؍ ۱۴۲۱ھ