سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(251) ’’ سُبحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ ‘‘اگر بھول کر سجدہ میں پڑھی جائے

  • 4682
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1560

سوال

(251) ’’ سُبحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ ‘‘اگر بھول کر سجدہ میں پڑھی جائے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں رکوع کی تسبیح ’’ سُبحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ ‘‘اگر بھول کر سجدہ میں پڑھی جائے اور سجدہ کی تسبیح           ’’ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی ‘‘اگر رکوع میں پڑھی جائے تو کیا نماز صحیح ادا ہوجائے گی؟          (محمد یونس شاکر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں1 نماز صحیح ادا ہوجائے گی، البتہ اولیٰ و بہتر کے خلاف ہے، جان بوجھ کر ایسا کرنا درست نہیں۔

[رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس نے رکوع میں تین بار ’’ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ ‘‘کہا اس کا رکوع پورا ہوگیا، مگر یہ کم از کم تعداد ہے اور جس نے سجدہ میں تین بار ’’ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی ‘‘ کہا اس کا سجدہ پورا ہوگیا، مگر یہ کم از کم تعداد ہے۔ ‘‘ [ابو داوٗد ، ابن ماجہ]]


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04

تبصرے