سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(249) دعاء رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نماز میں جلسے کی حالت میں پڑھتے تھے؟

  • 4680
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1165

سوال

(249) دعاء رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نماز میں جلسے کی حالت میں پڑھتے تھے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِی )) 4[ابو داوٗد ، ترمذی ]اس کی سند حبیب بن ابی ثابت کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔ تاہم اسے حاکم و ذہبی نے صحیح کہا ہے۔ [بحوالہ صلوٰۃ الرسول  صلی الله علیہ وسلم صادق سیالکوٹی رحمۃ اللّٰہ]تخریج حافظ زبیر علی زئی ۔ کیا یہ روایت صحیح ہے، اگر صحیح نہیں تو پھر کون سی دعاء رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نماز میں جلسے کی حالت میں پڑھتے تھے؟

4 ابو داوٗد ؍ ابواب الرکوع والسجود ؍ باب ما یقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان (( رَبِّ اغْفِرْلِیْ ، رَبِّ اغْفِرْلِیْ ))پڑھتے۔5

5 ابو داوٗد ؍ الصلاۃ ؍ باب الدعاء بین السجدتین ، ترمذی ؍ الصلاۃ ؍ باب ما یقول بین السجدتین اسے حاکم ، ذہبی ، نووی اور شیخ البانی رحمہم اللہ اجمعین نے صحیح کہا ہے۔

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04

تبصرے