سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(227) جس کی کہنی کھلی ہوئی ہو اس کی نماز مکروہ ہے؟

  • 4658
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1047

سوال

(227) جس کی کہنی کھلی ہوئی ہو اس کی نماز مکروہ ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کہتا ہے کہ جس کی کہنی کھلی ہوئی ہو اس کی نماز مکروہ ہے بکر کہتا ہے کہ نماز ہو جاتی ہے۔ ہاں اگر کندھے کھلے ہوئے ہوں تب نماز نہیںہوتی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرد کا کُرتا اگر نیم آستین ہے تو کوئی کراہت نہیں، ہاں پوری آستین ہو تو نیچے اتار لینی چاہیے۔ حدیث شریف میں ہے۔ وَلَا اَکُفُّ ثَوْبًا وَّلَا شَعْرًا(مسلم جلد اوّل ص ۱۹۲) آستین چڑھا کر نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔  (فتاویٰ ستاریہ جلد اوّل ص ۵۱)

ضمیمہ کتاب الصلوٰۃ

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 297

محدث فتویٰ

تبصرے