سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(222) صبح کی نماز میں دعاء قنوت میں قرآنی دعاؤں کو پڑھنا

  • 4653
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1003

سوال

(222) صبح کی نماز میں دعاء قنوت میں قرآنی دعاؤں کو پڑھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صبح کی نماز میں دعاء قنوت میں قرآنی دعاؤں کو مثلاً رَبَّنَا اٰتِنَا وغیرہ پڑھنا جائز ہے یا ناجائز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فجر کی نماز میںبلا عذر قنوت پر مداومت نہیں کرنی چاہیے: اللھم اھدنا فیمن ھدیت الخ کے ساتھ یا اس کے بغیر یہ دعا بھی پڑھنی مناسب ہے۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِھِمْ وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنَھُمْ وَانْصُرْھُمْ عَلٰی عُدُوِّک وَعُدُوِّھِمْ اَللّٰھُمَّ الْعَنْ کَفَرَۃَ اَھْلِ الْکِتَابِ الَّذِیْنَ یُکَذِّبُوْنَ رُسُلَکَ وَیُقَاتِلُوْنَ اَوْلِیَائَ کَ اَللّٰھُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِھِمْ وَزَلْزِلْ اَقْدَھُمْ وَاَنْزَلَ بِھِمْ بَاسَکَ الَّذِیْ لَاترد عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ۔

قنوت میںقرآنی دعا بھی پڑھی جاسکتی ہے کہ حنفیہ قنوت وتر میںمصحف ابی کے مطابق سورۃ الحفد وسورۃ الخلع پڑھنے کے مدعی و قائل ہیں۔  (محدث دہلی جلد ۸ ش ۱۲)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 295

محدث فتویٰ

تبصرے