سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(209) ننگے سر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

  • 4640
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 773

سوال

(209) ننگے سر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ننگے سر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ننگے سر نماز ہو جاتی ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے جواز ملتا ہے۔ مگر بطور فیشن لا پرواہی اور تعصب کی بناپر مستقل اور ابد الآباد کے لیے یہ عادت بنا لیناجیسا کہ آج کل دھڑلے سے کیاجا رہا ہے ہمارے نزدیک صحیح نہیں۔ نبی علیہ السلام نے خود یہ عمل نہیں کیا۔  (اہل حدیث سوہدرہ جلد ۱۵، ش ۲۲)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 281

محدث فتویٰ

تبصرے