سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قرآن اور وضوکرتے وقت سلام کا جواب دینا

  • 463
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 622

سوال

قرآن اور وضوکرتے وقت سلام کا جواب دینا
سوال: السلام علیکم سلام کے جواب کے بارے میں سوال کیا قرآن مجید کی تلاوت کرتے وقت سلام کا جواب دیا جا سکتا ہے؟ کیا وضو کرتے وقت سلام کا جواب دیا جا سکتا ہے؟ کیا دعا مانگتے وقت سلام کا جواب دیا جا سکتا ہے؟
جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآن کی تلاوت کے وقت آیت یا مضمون مکمل کر لے اور پھر جواب دے دے۔
وضو کے دوران سلام کا جواب دیا جا سکتا ہے۔
دعا مانگتے وقت بھی سلام کا جواب دیا جا سکتا ہے بلکہ سلام کا جواب بھی تو اپنے بھائی کے حق میں دعا ہی ہے۔

تبصرے