سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(198) نماز پنجگانہ کا حکم قرآن میں کہاں ہے؟

  • 4629
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1151

سوال

(198) نماز پنجگانہ کا حکم قرآن میں کہاں ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز پنجگانہ کا حکم قرآن میں کہاں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِدُلُوْکِ الشَّمْسِ اِلٰی غَسَقِ اللَّیْلِ وَقُرْاٰنَ الْفَجْرِ اس آیت سے پنجگانہ نمازوں کا ثبوت علماء دیا کرتے ہیں۔ اسکا ترجمہ ہے زوالِ سورج کے وقت نماز پڑھو رات کے اندھیرے تک یعنی عشا تک چار نمازیں ہوئی، قرآن الفجر سے مراد صبح کی نماز ہے۔ تفصیل حدیثوں میں آئی ہے۔  (فتاویٰ ثنائیہ ص۶۳۲، ج۱)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 276

محدث فتویٰ

تبصرے