سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(193) دن اور رات میں تین وقت یعنی وقت طلوع آفتاب..الخ

  • 4624
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 817

سوال

(193) دن اور رات میں تین وقت یعنی وقت طلوع آفتاب..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دن اور رات میں تین وقت یعنی وقت طلوع آفتاب اور وقت غروب آفتاب اور ٹھیک دوپہر میں سجدہ و صلوٰۃ کرنی کیوں منع اور حرام ہوا اور حدیث شریف میں لانھا تطلع بین قرنی الشیطان۔ اس کی تشریح کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بات یہ ہے کہ ان اوقات میں سجدہ کرنے کی قباحت پیغمبر علیہ السلام کو روحانی طور پر معلوم ہوئی ہے جوظاہری آنکھوں سے نہیں دیکھی جاتی نہ بیان کی جاتی ہے نہ سمجھ میں آتی ہے۔ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖ۔   (فتاویٰ ثنائیہ جلد اوّل ص ۴۴۸)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 274

محدث فتویٰ

تبصرے