سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(179) ایک شخص کنویں میں گر پڑتا ہے یا کسی کے گھر آگ لگ جاتی ہے..الخ

  • 4610
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 770

سوال

(179) ایک شخص کنویں میں گر پڑتا ہے یا کسی کے گھر آگ لگ جاتی ہے..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جماعت ہو رہی ہے ایسے وقت ایک شخص کنویں میں گر پڑتا ہے یا کسی کے گھر آگ لگ جاتی ہے۔ یا اس قسم کا کوئی اور حادثہ ہو جائے تو کیا نمازی نماز توڑ کر اُس کی امداد کریں یا نماز جاری رکھیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی کے کنویں میںگرنے کی خبر آجائے یا اس قسم کا کوئی اور حادثہ ہو جائے تو نماز توڑنے میں کوئی حرج نہیں۔ حضرت ابوہریرہ  رضی اللہ عنہ نے سواری کے بھاگ جانے کے خطرہ سے نماز توڑ دی تھی۔ ملاحظہ فصل رابع مشکوٰۃ۔ عبداللہ امرتسری روپڑی

(فتاویٰ اہل حدیث جلد دوم ص ۱۹۶)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 263

محدث فتویٰ

تبصرے