سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(175) نماز استسقاء کی ترکیب عنایت فرما دیں؟

  • 4606
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1104

سوال

(175) نماز استسقاء کی ترکیب عنایت فرما دیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز استسقاء کی ترکیب عنایت فرما دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چاہیے کہ نماز استسقاء کے واسطے جماعت مسلمین کے ساتھ رئیس عید گاہ میں برابر تین دن باہر نکلے اور پیدل جانا بہتر ہے۔ پرانا اور مستعمل کپڑا پہن کر نکلنا چاہیے اور عید کی طرح زینت اور آراستگی نہ کرے۔ خشوع اور خضوع شرمندگی کے ساتھ عید گاہ میںجاوے۔ اور دو رکعت نماز نفل پڑھے۔ اور قرأۃ بلند آواز سے پڑھے اُس کے بعد خطبہ پڑھے اور دعا کرے۔ اور گناہوں سے بہت توبہ و استغفار کرے اور چاہیے کہ امام اپنی چادر کا نیچے کا کنارہ اوپر کرے اور اوپر کا کنارہ نیچے کرے اور داہنی طرف کا کنارہ بائیں طرف کرے اور بائیں طرف کا کنارہ داہنی طرف کرے۔ اور نہایت تضرع اور زاری کے ساتھ دعا کرے اور حدیث میںجو دعا آتی ہے وہ پڑھے اور دعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ اَسْقِنَا غَیْثًا مُغِیْثًا مُرِیْئًا مُّرِیْعًا نَافِعَا غَیْرَ ضَارٍّ عَاجِلاً غَیْرَ اَجٰلٍ اَللّٰھُمَّ اسْقِ عِبَادکَ وَبَھَائِمَکَ وَانْشُرْ رَحْمَتَکَ وَاَحْیِ بَلَدَکَ الْمیتَ۔

’’ یعنی اے پروردگار برسا تو ہمارے لیے بارش مفید خوشگوار تازگی کرنے والی نافع ہو مضر نہ ہو، اور جلدی مرحمت فرما دیر نہ فرما۔ اے پروردگار سیراب کر تو اپنے بندوں کو اور اپنے چارپایوں کو اور شائع کر تو اپنی رحمت اور آباد کر تو اپنا ملک جو غیر آباد ہو رہا ہے۔‘‘

(فتاویٰ عزیزی جلد اوّل ص ۴۲۳)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 258

محدث فتویٰ

تبصرے