سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(161) نمازِ کسوف کی ترکیب عنایت فرمائیں؟

  • 4592
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1167

سوال

(161) نمازِ کسوف کی ترکیب عنایت فرمائیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازِ کسوف کی ترکیب عنایت فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازِ کسوف کی ترکیب یہ ہے کہ جمعہ کا امام لوگوں کے ساتھ دو رکعت نفل پڑھے جس طرح دوسری نفل نماز پڑھی جاتی ہے۔ اسی ترکیب سے پڑھے اور قرأۃ آہستہ پڑھے۔ اور جس قدر زیادہ قرأۃ ہوئے بہتر ہے۔ اور اس کے بعد دعا اور استغفار میں مشغول رہے۔ اور اس وقت تک کہ آفتاب روشن ہو جائے۔  (فتاویٰ عزیزی جلد اوّل ص ۴۲۴)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 251

محدث فتویٰ

تبصرے