ایک شخص مسجد میں آکر تحیۃ المسجد ایک رکعت پڑھتا ہے۔ اتنے میں جماعت کھڑی ہو جاتی ہے وہ شخص نماز توڑ کر جماعت میں آکر شامل ہوتا ہے تو فرض سے فارغ ہونے کے بعد چھوٹی ہوئی نماز پڑھنی ضروری ہے یا نہیں اگر ضروری ہے تو شروع سے پڑھنا چاہیے یا جہاں سے چھوڑی گئی ہے وہاں سے؟
اقامت کے بعد کسی قسم کی سنت و نفل نماز جائز نہیں ہے۔ خواہ سنت مؤکدہ ہو یا تحیۃ المسجد ہو۔ اس کی دلیل حدیث (۱) مذکور ہے۔ مولانا عبدالسلام بستوی
(اخبار اہل حدیث دہلی جلد ۵، ش ۲۰)
۱: اذا اقیمت الصلوٰۃ فلا صلوٰۃ الا المکتوبۃ ۔ (مسلم) سعیدی