سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(152) پانچ وقت میں کون کون سی نماز کس کس وقت پڑھنا ضروری ہے؟

  • 4583
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1605

سوال

(152) پانچ وقت میں کون کون سی نماز کس کس وقت پڑھنا ضروری ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بوقت فجر دو رکعت سنت ہے اور دو رکعت فرض ہے اور بوقت ظہر چار رکعت سنت ہے، اور چار رکعت فرض ہے اور دو رکعت سنت ہے اور بوقت عصر چار رکعت فرض ہے اور بوقت مغرب تین رکعت فرض ہے اور دو رکعت سنت ہے اور بوقت عشاء چار رکعت فرض ہے اور دو رکعت سنت اور تین رکعت وتر ہے یہ سب میں پڑھتا ہوں اس کے سوا پانچ وقت میں کون کون سی نماز کس کس وقت پڑھنا ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرض اور سنت مؤکدہ اس قدر ہے اگر ہوسکے تو چار رکعت نماز ایک سلام سے زوال آفتاب کے بعد اور نماز ظہر کے قبل ادا کرنا چاہیے یہ مسنون ہے اور چار رکعت نماز فرض عصر کے قبل مستحب ہے اور نماز مغرب اور عشاء کے درمیان صلوٰۃ الاوابین ہے اور یہ بھی مستحب ہے۔ اور یہ نماز چھ رکعت بھی ثابت ہے اور بیس رکعت بھی ثابت ہے جس قدر ہوسکے ادا کرنا چاہیے اور نماز اشراق کا وقت طلوع آفتاب کے بعد سے ایک پہر دن آنے تک رہتا ہے۔ اور چاشت کی نماز کا وقت ایک پہر دن گزرنے کے بعد سے قریب زوال تک رہتا ہے اور تہجد کی نماز آدھی رات کے بعد سے صبح صادق تک ادا کرنا چاہیے اور اشراق کی نماز دو رکعت ہے اور چار رکعت بھی ثابت ہے۔ اور چاشت کی نماز چار رکعت اور تہجد کی نماز دو رکعت سے بارہ رکعت تک ہے۔ یہ نماز بطور تراویح کے پڑھنا چاہیے اور ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرنا چاہیے اور چار رکعت کے بعد تسبیح و تہلیل پڑھنا چاہیے اور پھر دوسرا تراویح شروع کرنا چاہیے۔  (فتاویٰ عزیزی جلد ۱، ۴۱۶)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 240

محدث فتویٰ

تبصرے